Saturday 20 October 2018

*** فضائل امام علی ع بیان کرنے میں ، امام اھل سنت امام نسائی رح کی شہادت ***



*** فضائل امام علی ع بیان کرنے میں ، امام اھل سنت امام نسائی رح کی شہادت  *** 

علماء کرام نے لکھا ہے کہ وزیر ابن حنزابہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام نسائی رح کے شاگرد محمد بن موسی ٰ المامونی سے سنا : انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک قوم کو ابوعبدالرحمان نسائی رح پر اعتراض کرتے ہوئے پایا کہ انہوں نے امام علی ع کے خصائص پر کتاب تو لکھ دی ہے اور شیخین کے فضائل ترک کر دئیے ہیں ۔ میں نے یہ اعتراض امام نسائی رح کو ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا : دراصل بات یہ ہے کہ میں دمشق گیا ، تو وہاں کے لوگوں کو امام علی ع سے منحرف پایا ، اس لئے میں نے کتاب "خصائص علی " تصنیف کی ، تاکہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے انہیں ہدایت عطا فرمائے ۔ مامونی کہتے ہیں : پھر اس کے بعد امام نسائی رح نے فضائل صحابہ پر کتاب لکھی اور لوگوں کو سنائی تو لوگوں نے کہا : آپ نے فضائل معاویہ کیوں نہین لکھے ؟ آپ نے فرمایا : میں کیا لکھتا ؟ یہی " اے اللہ ! معاویہ کا پیٹ نہ بھرنا ؟ اس پر معترض خاموش ہوگیا ۔ 

سیر اعلام النبلاء // ذہبی // ج 11 //ص 197

حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں : 

امام نسائی رح دمشق تشریف لے گئے تو اھل دمشق نے ان سے مطالبہ کیا کہ انہیں معاویہ کے فضائل میں کچھ احادیث پیش کریں ۔ اس پر امام نسائی رح نے فرمایا : " کیا معاویہ کو کافی نہیں کہ وہ برابر سرابر چلے جائیں چہ جائیکہ ان کے فضائل مروی ہوں " 

اس پر انہوں نے آپ کے خصیتین میں مارنا شروع کر دیا اور مارتے مارتے مسجد سے باھر نکال دیا ، آپ نے فرمایا : مجھے مکہ المکرمہ پہنچایا جائے ، چنانچہ اسی سال 303 ھجری میں آپ مقتولا شھید ہوئے 

امام حاکم رح نے خوب فرمایا تھا : امام نسائی رح دوسرے فضائل کے ساتھ ساتھ اپنی آخری عمر میں شہادت کی فضیلت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ۔

البدایہ و النھایہ // ابن کثیر // ج 12 // ص 11

اللہ عزوجل ، امام نسائی رح کو اجر عطا فرمائے جو حب علی ع میں شھید ہوئے اور آج ان کی تصنیف "خصائص علی ع " دنیا میں مختلف زبانوں میں حب علی ع کی خوشبو کو پھیلا رہی ہے ۔ 

تحقیق : السید حسنی




1 comment:

  1. Subhan Allah beshak imam E Nisae a.r NY BHT bara karnama kiya

    ReplyDelete